ڈی سی پنڈی کا کسی کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈپٹی کمشنرکا کسی کوکسی بھی وقت بغیر اجازت نظربند کرنےکا اختیاربحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او کے لیے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص رؤف پرمشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی سی کی اپیل پرفیصلہ معطل کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جب کہ عدالت نے اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔

جسٹس انوارالحق نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ایم پی او آرڈرزکو عدالتی اجازت سے مشروط کیا تھا اور عدالت نے ڈی سی کو ہدایت کی تھی کہ ایم پی او آرڈرجاری کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔

یہ فیصلہ شہریار آفریدی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر جاری کیا گیا تھا، عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کے ایم پی او آرڈر معطل کیے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں