مجھے کوئی انجری نہیں ہوئی: نسیم شاہ

قومی کرکٹر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی وہ مکمل طورپر فٹ ہیں۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کولمبو اسٹرائیکرز نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے ، نسیم کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیاتھا۔
دوسری جانب نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے انجری نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور افغانستان میں ہونے والی سیریز کی تیاری کررہا ہوں ۔

کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کولمبو اسٹرائیکر سے آرام کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد مینجمنٹ نے انہیں آرام کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں