لیونل میسی نے بدترین ریکارڈ رکھنے والی امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت بدل دی اور اسے لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔
لیگزکپ میں گزشتہ روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انٹرمیامی نےفلاڈیلفیا کو 4-1 سے شکست دی۔
ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی انٹرمیابی کے لیے 6 میچز میں 9 گول کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا کو شکست دینے کے بعد انٹرمیامی فائنل میں امریکی ریاست ٹینیسی کے فٹبال کلب نیش وِل کے ساتھ کھیلے گا۔