ورلڈکپ میں کسی ایک خاص میچ کو جیتنا ٹارگٹ نہیں: شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں کسی ایک خاص میچ کو جیتنا ٹارگٹ نہیں ہوگا۔

برمنگھم میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا کیونکہ ہر میچ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں کسی ایک خاص میچ کو جیتنا ٹارگٹ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ورلڈکپ جیتنا سونے پہ سہاگہ جیسا ہوگا۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا ایک فخریہ لمحہ ہوتا ہے، میں اس سے پہلے بھارت کبھی نہیں گیا اور ہم میں سے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے پہلے بھارت نہیں گئے ہوں گے لیکن ابھی ٹیم فائنل نہیں کی گئی تو کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کون سے کھلاڑی جائیں گے اور کون سے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں