ہالی وڈ فلم باربی نے دنیا بھر میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے نتیجے میں گڑیا کا کردار ادا کرنے والی مارگوٹ روبی کو بھی ریکارڈ معاوضہ دیا گیا ہے۔
33 سالہ اداکارہ باربی کی پروڈیوسر بھی ہیں اور انہیں مرکزی کردار ادا کرنے سمیت باکس آفس بونس کی مد میں 5 کروڑ ڈالرز معاوضہ ملا۔
باربی کا کردار ادا کرنے کے لیے انہیں ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز دیے گئے جبکہ باقی معاوضہ باکس آفس میں نت نئے ریکارڈز بنانے پر ملا۔
یہ فلم دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے
مارگوٹ روبی کے معاوضے میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ یہ فلم اب بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔
مگر پھر بھی وہ کسی فلم کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا ریکارڈ اپنے نام نہیں کر سکیں گی جو ابھی 2014 کی فلم گریویٹی میں کام کرنے والی Sandra Bullock کے پاس ہے۔
Sandra Bullock کو اس فلم میں کام کرنے کے عوض 7 کروڑ ڈالرز دیے گئے تھے۔