اس عام سی تصویر میں بہت بڑا خطرہ چھپا ہوا ہے۔
جی ہاں اس تصویر میں ایک برفانی چیتا موجود ہے اور فوٹوگرافر کے مطابق وہ خود بھی اسے مشکل سے دیکھ سکے تھے۔
اٹلی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر Fabio Nodari نے چین کے صوبے سیچوان میں اس تصویر کو کھینچا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ برفانی چیتا شکار کے لیے خود کو چھپا کر چپکے سے آگے بڑھ رہا تھا اور یہ بہت زبردست فوٹوگرافک تجربہ ثابت ہوا۔
ویسے تو بظاہر تصویر میں کچھ بھی خاص نہیں بس پہاڑی اور کچھ ہرن جیسے جانور نظر آرہے ہیں۔
مگر اس جگہ ایک برفانی چیتا بھی موجود ہے جو اس قدرتی پس منظر میں چھپ گیا ہے۔
تو کیا آپ اس تصویر میں چھپے برفانی چیتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟
اگر آپ کو برفانی چیتا تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا ہو رہا ہے تو اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کے شکار کے لیے بچنے کا امکان کتنا کم ہو سکتا ہے۔
فوٹوگرافر کے مطابق یہ جگہ ایسے جانداروں کا گھر ہے جن کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘تصاویر کو دیکھنے والے افراد یہ جان کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ میں برفانی چیتے کو اس جگہ ہی دیکھنے میں کامیاب ہو گیا تھا’۔
اس تصویر میں برفانی چیتے کو تلاش کرنے میں انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد ناکام رہے یا انہیں کئی گھنٹے لگ گئے۔
ویسے آپ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تو نیچے تصویر میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔