نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عہدےکا حلف اٹھالیا

کراچی: سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی تقریب میں مراد علی شاہ، سابق وزراء ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، تاجروں اور فوجی وسول حکام بھی شریک ہوئے۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس باقر کی پیشہ ورانہ زندگی پر ایک نظر
جسٹس (ر) مقبول باقر 1957 میں پیداہوئے، ان کا تعلق کراچی سے ہے، مقبول باقر نے جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت سے منسلک ہوئے۔
مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور پھر سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر سال 2015 میں سپریم کورٹ پاکستا ن کے جج مقرر ہوئے اور 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

وہ 2013 میں ایک دہشت گرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے، حملے میں ان کے سکیورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں