بھارت: کنویں میں گرے جانور کو بچاتے ہوئے 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کنویں میں گرنے والے جانور کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے پسکا گاؤں میں پیش آیا جہاں کنویں کا ایک حصہ گرگیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنویں میں گرنے والے جانور کو بچانے کیلئے باری باری 9 افراد کنویں میں اترے اور اسی وقت کنویں کا ایک حصہ گرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور کنویں میں دبے افراد کی جانیں بچانے کی کوشش کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعلیٰ جھار کھنڈ ہیمنت سورین نے کنویں کا ایک حصہ گرنے سے 5 افراد بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو عمل تاحال جاری ہے اسی لیے اموات کی درست تعداد کا فی الحال اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں