عالمی چیمپئن حمزہ خان کلیئر قرار، ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے مصر کا اعتراض رد کر دیا

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے عالمی چیمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض رد کر دیا۔

حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔

مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ورلڈ اسکواش نے معاملہ کی تحقیقات کرکے مصر کی درخواست نمٹا کر اعتراض رد کر دیا۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حمزہ خان کی عمر مختلف ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ملے، حمزہ خان نے ہمیشہ اور ہر ایونٹ میں اس ہی تاریخ پیدائش سے رجسٹریشن کرائی۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے مطابق عمر چیک کرنے کا کوئی میڈیکل طریقہ ایسا نہیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ ہو،

مصر اور پاکستان کی اسکواش فیڈریشنز کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے حمزہ خان کی عمر کے معاملے کا چیپٹر اب بند کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں