کوہلو: سانپ کا ڈسا نوجوان سرکاری اسپتال میں طبی امداد نہ ملنے پر چل بسا

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

لاسےزئی کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین بھی ایم ایس کے گھر سے لائی گئی۔

جاں بحق نوجوان کے والد نے سٹی تھانہ کوہلو میں اسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں