امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے ،ابھی تک جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لاس اینجلس کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
سونامی وارننگ سینٹرامریکا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔