فیفا ویمن ورلڈکپ جیتنے کے بعد اسپین کی کپتان کو صدمہ، والد کے وفات کی خبر مل گئی

فیفا ویمن ورلڈ کپ کی فاتح اسپین کی کپتان اور فائنل کی ہیرو اولگا کارمونا کو فائنل کے بعد صدمے کی خبر مل گئی۔

میچ کے بعد اولگا کارمونا کو والد کی وفات کا پتہ چلا، اسپین فٹ بال حکام نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا۔

اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں انگلینڈ کے خلاف گول کیا، اسپین نے ایک صفر سے فائنل جیت کر پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اسپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے افسوس ہو رہا ہے، فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان کی فیملی کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، جمعے کو ان کا انتقال ہوا، کھیل پر فوکس برقرار رکھنے کی وجہ سے اولگا کارمونا کو فیملی اور دوستوں نے نہ بتانے کا فیصلہ کیا۔

اولگا کارمونا کی والدہ اور بھائی گروپ مرحلے کا میچ دیکھنے نیوزی لینڈ گئے تھے، انہیں واپس جانا پڑا تھا، ان کی فیملی ہفتے کو فائنل میں سپورٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں