ڈونلڈ ٹرمپ کا ر یپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینےکا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی عوامی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں ہفتے امریکی ریاست وسکانسن کے شہر میلواکی میں ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز ہونے والے سی بی سی پول میں ٹرمپ کو 62 جب کہ ان کے قریبی حریف اور فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹسٹ کو 16 اور دیگر امیدواران کو 10 فیصد حمایت حاصل رہی تھی۔

اس کے بعد سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ’عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میں کتنی کامیاب صدارت کرچکا ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا ‘۔

دوسری جانب ٹرمپ کے ایک اور مشیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آئندہ ہونے والے مباحثوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں