افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

لاہور: افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلےمیچ میں فل اسٹرنتھ کےساتھ میدان میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، سیریزکے دوران روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، فخر زمان اور امام الحق شامل سمیت محمد رضوان،سلمان علی آغا،افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی،اسامہ میر،نسیم شاہ اورحارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کے پاس پلیئنگ الیون کے لیے محمد نواز کا بھی آپشن موجود ہے۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں تمام کھلاڑیوں کو موقع دینے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں