افغانستان کے نجیب اللہ زدران پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب اللہ زدران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (جو پہلے ٹوئٹر تھا) پر بتایا کہ نجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

افغان بورڈ کے مطابق نجیب کی جگہ اسکواڈ میں شاہد اللہ کمال کو شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں