بھارت کیلئے تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر گیا

بھارت کیلئے تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا۔

بھارت کے خلائی ادارے اسرو کی جانب سے چاند کے تاریک حصے میں اترنے کیلئے چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ کیا گیا تھا اور اگست کے شروع میں چاند کے مدار میں داخل ہوا۔

وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔

مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا اور چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔

اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں