عمران خان نے برطانوی وکیل کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق لیٹر آف انسٹرکشن پر سپریم کورٹ ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے بھی دستخط ہیں۔

اس حوالے سے راشد یعقوب کا مؤقف ہے کہ میرے پاس لیٹر آف انسٹرکشن ہے، ورنہ آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے وکیل ہوں، وکلا ہی پوچھیں گے لیٹر آف انسٹرکشن کہاں ہے؟
ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے راشدیعقوب کی جانب سے کیس عالمی اداروں میں لے جانے کی مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل کا کہنا تھاکہ ذلفی بخاری اور نعیم پنجھوتہ الزام لگانے کے بجائے فون اور ای میل بھیجتے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں