پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستانی اوپنرز نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا ہے۔
دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس وقت افغانستان کے 11 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے ہیں، اوپنر رحمٰن اللہ گرباز 33 رنز جب کہ ابراہیم زادران 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنےکی کوشش کریں گے، 260 کاہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے ، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم کے مطابق آج قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، جنہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔