ملکی مستقبل کیلئے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے: امریکی سفیر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں