پریش راول نے ہیرا پھیری 3 سے متعلق کیا خواہش کی ؟

بالی وڈ کی مشہور زمانہ کامیڈی فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ میں بابو راؤ کا کردار نبھانے والے پریش راول نے فلم کے تیسرے حصے میں منفرد کہانی دکھائی جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار پریش راول نے کہا کہ وہ آنے والی فلم کیلئے بہت پر جوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ انہیں فلم میں کچھ منفرد کام کرنے کا موقع ملے، فلم کا بیک ڈراپ اچھا ہو اور فلم کی کوئی نئی کہانی ہو تو اس پر آنے والے ردعمل بھی مختلف ہوں گے اور اس کا انداز بھی منفرد ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ اگلے برس 2024 میں بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا حصہ ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دونوں فلموں میں اکشے کمار نے راجو کا کردار ادا کیا تھا مگر رپورٹس کے مطابق ا اب کی بار اکشے کمار نے اسکرپٹ کی وجہ سے تیسرے حصے میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں