سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 2486 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 1903 روپے ہے۔

اُدھر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر بڑھ کر 1919 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں