پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، القاعدہ کے اہم کارندوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، گوجرانولہ، راولپنڈی اور ملتان میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کارندے گرفتار، دہشتگردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دیگر شہروں سے بھی 6 دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا، ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 13 کارندوں سمیت 21 دہشتگردوں کو گرفتارکیا تھا جبکہ

لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں