رونالڈو کے عربی میں ادا کیے گئے لفظ نے مداحوں کے دل موہ لیے

سعودی فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں دلچسپی لیتے ہوئے مقامی زبان کے لفظ سیکھنا شروع کر دیے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں عرب میڈیا کو انٹرویو دیا جس کا ترجمہ النصر فٹبال کلب نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس پر شیئر بھی کیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گرزنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں، مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر میں سعودی عرب کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔

النصر کی جانب سے شیئر کیے گئے انٹرویو کے آخر میں سنا جاسکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے عربی سیکھنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں لفظ ’شکراً‘ کہا جو مداحوں کو بھا گیا اور اسٹار فٹبالر کے چاہنے والوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں