کراچی کی عدالت نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے دو مقامات کا فیصلہ سنادیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کافیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر 2 مقدمات میں 2 ملزمان کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید کی سزا سنائی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے دوسرے مقدمے میں سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کے ملزم طارق کو 10 برس قید بامشقت کی سزا سنائی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔