پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 20 ویمنز کرکٹرز کے اضافے کے ساتھ 23 ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے ، سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 4 نئی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا جو جون 2025 تک رہے گا جبکہ ویمنز کھلاڑیوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں کپتان ندا ڈار ، سابق کپتان بسمہ معروف اور سدرہ امین اے کیٹگری، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، منیبہ علی نشرہ سندھو بی کیٹگری ، سی کیٹگری میں ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور ڈی کیٹگری میں انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی، صدف شمس، شوال ذوالفقار ،عروب شاہ، طوبیٰ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں