ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ایشیا کپ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بھارتی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں