سائیکلنگ کی سالانہ عالمی رینکنگ میں پاکستان ٹاپ 100 میں آگیا

سائیکلنگ کی سالانہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ترقی ہوگئی۔

پاکستان ٹیم 2023 کی سالانہ یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) رینکنگ میں ٹاپ 100 میں آگئی، پاکستان کی پوزیشن میں 29 درجہ بہتری آئی ہے جس کے بعد تازہ رینکنگ میں پاکستان 88 ویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستانی سائیکلسٹس کی گزشتہ چند ماہ میں پرفارمنس کی وجہ سے رینکنگ بہتر ہوئی، پاکستانی سائیکلسٹس نے اس سال مجموعی طور پر 181 پوائنٹس حاصل کیے۔

پچھلی ریکنگ میں پاکستان بھارت سے 7 درجہ پیچھے تھا، اب ایک پوزیشن آگے ہے، انڈیا کی یو سی آئی رینکنگ 117 سے 89 پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں