’سزا معطلی کے بعد عمران خان پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے بحال ہوگئے‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکلا نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عدالتی فیصلے پر پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ سزا معطلی کے بعد ملزم پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے بحال ہوگیا، نگران حکومت کو چاہیے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کو فی الفور الیکشن کی طرف لے کر جائے۔

دوسری جانب بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصاف کا تقاضہ پورا کیا، کیس اس جج کے سامنے نہیں جانا چاہیے جس نے مس ٹرائل کیا، میں نے کبھی جج پر الزا م نہیں لگایا، صرف فیصلے پر تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں