عمران خان باہر جانےکیلئے منتیں کر رہا ہے: ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان باہر جانے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ بشریٰ بی بی کس کیلئے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک تحقیقاتی صحافی کی خبر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا، بشریٰ بی بی اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سےکیوں ملی؟ بشریٰ بی بی نے اس اہم شخصیت کویہ بھی کہاچیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کو تیار ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ آج میں ساری قوم کوبتادوں چیئرمین پی ٹی آئی اب باہر جانے کے لیے منتیں کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں