پتیلی یا فرائی پین کے ہینڈل میں موجود اس سوراخ کا اصل مقصد جانتے ہیں؟

کچن میں کھانا پکانے کے لیے متعدد برتنوں کا استعمال ہوتا ہے مگر اکثر ان میں کچھ ایسا موجود ہوتا ہے جس کا مقصد ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کچن میں موجود پتیلیوں اور فرائی پین کے ہینڈل پر بنے سوراخ کا مقصد بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں۔

مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پتیلی اور فرائی پین کے ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے اور کس طرح مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

درحقیقت وہ ہینڈل صرف برتن کو اٹھانے یا لٹکانے کے لیے ہی مددگار نہیں ہوتا بلکہ اس کا بنیادی مقصد کچھ اور ہے۔
اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ وہ سوراخ پتیلی یا فرائی پین میں پکائے جانے والے پکوان کے لیے استعمال ہونے والے چمچ کو رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔

یہ سوراخ اس لیے ہوتا ہے تاکہ آپ سالن یا کسی اور چیز میں گھمائے جانے والے چمچ سے کسی اور پلیٹ یا کچن کاؤنٹر کو گندا نہ کریں۔
چمچ کو استعمال کرکے برتن کے آخر میں بنے سوراخ میں پھنسا دیں اور اس پر لگا سالن یا دیگر مواد واپس پتیلی یا فرائی پین میں ہی ٹپک جائے گا۔
اس طرح پلاسٹک کے چمچ کو پتیلی میں چھوڑنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ پتیلی کے اندر چولہے کی حرارت سے چمچ کے پگھلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں