چاہتا ہوں لوگ بابر پر تنقید کریں تاکہ وہ پھر اور اچھا پرفارم کرکے دکھائے : عابد علی

قومی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں لوگ بابر اعظم پر تنقید کریں کیوں کہ جب بابر پر تنقید ہوتی ہے تو وہ اور اچھا پرفارم کرتا ہے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عابد علی ن ےکہا کہ مجھے لگتا ہے بابر اعظم پر تنقید ہونی چاہیے جو بھی تنقید بابر پر ہوتی ہے اس کے بعد اللہ کی مہربانی ہوتی ہے اور وہ تیزی سے اسکور کرتا ہے۔

عابد نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بابراعظم ایک ساتھ کھیلے ہیں وہ میرا جونیئر ہے لیکن اب وہ ورلڈ کلاس پلیئر ہے یوں کہہ لیں کہ بابر پاکستان کا ایک ایسا ستارہ ہے جس کیلئے الفاظ نہیں ہیں، اس کو میچ میں دیکھ کر مزہ آتا ہے۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کے لیے ہم اللہ سے یہی دعا کرسکتے ہیں کہ اللہ اسے صحت وتندرست رکھے تاکہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھے سے اچھا پرفارم کرسکے، دراصل بابر پر تنقید کرنے والوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ بابر پرفارم کرے۔

بابر اعظم سے متعلق دوستی کلچر اور اس پر ہونے والے دعوؤں پر عابد علی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا کام ہے جس کے لیے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی ٹیم کھلائے، میرا نہیں خیال ایسی صورتحال میں دوستی یاری ہوسکتی ہے، ایک کپتان کی جب ٹیم بنتی ہے تو وہ سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں