کراچی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، رواں ماہ 138 افراد ڈینگی کا شکار

کراچی میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ شہر میں 138 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ 75 کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع غربی میں 22 اور وسطی میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ضلع ملیر میں 7، کورنگی میں 6، غربی اور کیماڑی میں 4،4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ رواں سال صوبے بھر میں 909 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں