ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
Good luck boys! A request for all fans to please support our boys regardless of the results. Allah ke havale 🤲🏼 Pakistan Zindabad 🇵🇰#IamGAME #AsiaCup pic.twitter.com/sAYOpJaVOc
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) August 30, 2023
ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
حسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی اور لکھا ‘میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ نتیجہ جو بھی ہو اپنے لڑکوں کو سپورٹ کریں’۔
فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘اللہ کے حوالے، پاکستان زندہ باد’۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان میں 15 سال بعد ایشیا کپ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1696748004789604784?s=20
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیں گے ، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی ، جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔