کرکٹ آسٹریلیا نےبگ بیش لیگ کے مین اینڈ ویمن میں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل اوورسیز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
مردوں اور خواتین کی لیگ کی پلاٹینم کیٹیگری میں 25 ،25 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، مینز بگ بیش لیگ کی پلاٹینم کیٹیگری میں پاکستان کے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ویمنز بگ بیش کی پلاٹینم کیٹیگری میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو شامل کیا گیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں شامل اوورسیز کھلاڑی 4لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر کما سکیں گے، بگ بیش سیزن 13 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری کے پیسوں میں 23.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 3 لاکھ اور سلور کیٹیگری کے پلیئرز کو 2 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز ملیں گے۔
واضح رہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ تین ستمبر کو شیڈولڈ ہے۔