کرکٹ سے کمنٹری ، ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹیٹر بننے کو تیار

پاکستان ویمن ٹیم کی کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹیٹر بننے کو تیار ہیں ۔

ویمن کرکٹر کائنات امتیاز پاک -جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں ،کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کوکمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹرکے فرائض انجام دے چکی ہیں۔
سیریز فاسٹ بولر کا پہلا انٹرنیشنل کمنٹری اسائنمنٹ ہوگا، جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ کمنٹری اور اسپورٹس پریزینٹر کے طور پر کیرئیر اپناؤں۔

کائنات امتیاز 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز میں ٹیموں کوڈسیژین ریویو سسٹمم (ڈی آر ایس) کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں