راکھی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کردی

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے اکاؤنٹ پر جو انسٹا اسٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے۔
اسی کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیان کی ایک اور اسٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کی تصاویر بھی لگائیں۔
راکھی ساونت نے اپنی اسٹوری میں قرآن کی آیات کو بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت ایک دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت پہنچی ہیں، انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہیں عبایا پہنے دیکھا گیا تھا۔

چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کی مسلمان ہوکر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں