میرپورخاص تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص نے میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔

میرپورخاص بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق دسویں جماعت کیلئے سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95.81 فیصد رہا جبکہ جنرل گروپ میں 73.54 فیصد طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے۔

میرپور خاص بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن 82.18 فیصد نمبر لے کر عباد خان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن طالبہ اریبہ کے نام رہی جنہوں نے 91.81 فیصد نمبر حاصل کیے اور 91.72 فیصد نمبر لے کر محمد مزمل تیسری پوزیشن رہے۔

دسویں جماعت کے جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن 73.55 فیصد کے ساتھ عدنان احمد نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن پر عطا محمد نے 70.09 فیصد نمبر حاصل کیے اور 69.54 فیصد نمبر لے کر عطاء اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔

امتحانی نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشن میرپورخاص ضلع کے حصے میں آئیں جبکہ جنرل گروپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن تھرپارکر کے گاؤں کھیمے جو پار کے طلبا نے حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں