ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

سری لنکا اور بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں جاری میچ میں بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہ ہوا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جس کے بعد بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوسکا۔ میچ کے آغاز میں اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن صرف 4 رنز اور پھر مجموعی 25 رنز پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، 162 کے مجموعی اسکور پر نجم الحسین 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں