بابر کی اسپیشل فیملی سے ملاقات، اپنے دستخط والی جرسی بھی تحفے میں پیش کی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملتان میں ایک اسپیشل فیملی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دستخط والی جرسی بھی تحفے میں پیش کی۔

گزشتہ روز پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی میچ کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اسپیشل فیملی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ڈائریکٹر کوچنگ اسٹاف مکی آرتھر ایک خصوصی فیملی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بابر اعظم اور مکی آرتھر نے اسپیشل فیملی کو جرسیاں بھی تحفے میں دیں، بابر اعظم نے اسپیشل فیملی کو بتایا کہ جرسی پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں جس پر اسپیشل جوڑے اور ان کے بچوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مکی آرتھر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں