اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کےکیس میں مطلوب شخص کوپاکستان سے اٹلی کے حوالے کردیا گیا۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ لڑکی کے والد کی پاکستان سےحوالگی انصاف کی راہ میں اہم قدم ہے۔
پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والدکو نومبر میں پاکستانی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مقتولہ کے 2 کزن اورچچا اٹلی میں گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ مقتولہ نے پہلے سے طے شادی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، مقتولہ کی باقیات اٹلی میں اس کے گھر کے قریب سے ملی تھیں۔