پشاور میں بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

پشاور میں بی آر ٹی سروس کو آج صبح سے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جب کہ کوریڈور میں مرمتی کام بھی کیا جارہا ہے جس کے باعث بی آر ٹی کی تمام سروس کوریڈور اور تمام فیڈرز روٹس پر سروس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام ختم ہوتے ہیں سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں