کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی سے متعلق زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری وضاحتی بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور مستقبل کے پالیسی ریٹ پر پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے۔
Reports circulating in media about an emergency meeting of the Monetary Policy Committee are completely baseless. Next meeting is scheduled for Sep 14, 2023, during which the committee will assess the economic developments and take appropriate decisions.https://t.co/F60313DJAu pic.twitter.com/ajechHYlf3
— SBP (@StateBank_Pak) September 1, 2023
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔