انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لندن میں ملاقات کی اور ملکی صورتحال پرگفتگو کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عام انتخابات غیر جانبدارانہ مردم شماری کے بعد ہی ہونے چاہئیں جب کہ الیکشن میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہ بخشا جائے، 9 مئی کو ردعمل آتا تو ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ ہو سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں