ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی

ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون اپنے چیک اپ کے لیے آئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں