سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، داعش کی 5 خواتین دہشتگرد گرفتار

لاہور: پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، گر فتار دہشتگرد خواتین کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشتگرد خواتین سے ممنوعہ لٹریچر، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم کارندوں سمیت 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں