مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آج کے میچ اور ایشیا کپ میں کامیاب ہوگی۔
ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت میچ سے متعلق اپنے بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف جوش و جذبے سے میدان میں اترے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی جیت میں اہم کردار ادا کرے گی، نئی گیند سے جو ٹیم اچھی بولنگ کرے گی اس کی جیت کے چانس زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے، قومی ٹیم سری لنکا میں کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے۔