اللہ پر یقین رکھنے پر ہر کوئی مجھے جاہل کہہ رہا ہے: نور کاماہرہ کو دیے جانیوالے مشورے کی تنقید پر ردعمل

پاکستان شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی جانب لوٹ جانے کا مشورہ دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اس کے لیے ادویات بھی لے رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نور بخاری نے اداکارہ کو مشورہ دیا اور لکھا کہ ’اپنے رب کی طرف لوٹ آؤ، جب آپ اس قسم کے احساسات کو محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے، یہی وقت ہے اس کی پکار سننے کا اور اپنا راستہ بدلنے کا، اللہ آپ کی تکلیف کم کرے‘۔
نور بخاری کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا جس کے پیش نظر انہوں نے سابقہ اداکارہ پر تنقید شروع کردی۔

متعدد صارفین کا خیال تھا کہ ذہنی تناؤ ایک حقیقت ہے اور اس کے لیے باقائدہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں