امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنے سفیر کی باضابطہ تعیناتی کی تصدیق کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے لیے 2021 کے بعد سفیر کی باضابطہ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائض منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارتخانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔
مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے
Ambassador Martina Strong took the Oath of Office yesterday in Washington, D.C., in the presence of Acting Deputy Secretary Victoria Nuland, Assistant Secretary Barbara Leaf, Emirati diplomats, colleagues, and family members. Of the U.S.-UAE relationship, the Ambassador said,… pic.twitter.com/IhjXVEb5oV
— US Mission to UAE (@USAinUAE) September 1, 2023
اس سے قبل وہ بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کے ساتھ اہم ترجیحات، مشترکہ تحفظ اور استحکام کے لیے نزدیکی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔