بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کرکے پریڈ کرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرتاب گڑھ کے علاقے میں شوہر نے اپنی چار ماہ کی حاملہ بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ 31 اگست کی شام کو پیش آیا جس میں شوہر اور سسرال والوں نے بیوی کے پڑوسی سے ناجائز تعلقات ہونے کے شبے پر خاتون کو مارا پیٹا اور اسے برہنہ کیا جب کہ اسی حالت میں خاتون کی گاؤں میں پریڈ بھی کروائی، خاتون کے شوہر نے اس سارے منظر کو کیمرے سے عکس بند کیا۔
پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور شوہر کانا مینا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ مزید 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
پولیس نے عوام سے خاتون کی ویڈیو کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔