کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ماڑی پور روڈ پر ٹرک الٹ جانے سے سڑک پر برف پھیلنے سے ٹریفک معطل ہوگئی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کر دی۔
شیر شاہ پولیس کے مطابق برف کے بلاکس سے بھرا ٹرک لیاری ایکسپریس وے سے ماڑی پور روڈ پر پہنچا۔
وہاں سے گلبائی کی طرف مڑنے کے دوران ٹرک غیر متوازن ہو کر الٹ گیا جس سے ماڑی پور روڈ کے شیر شاہ پل پر برف کے بلاکس پھیل گئے اور شہر سے گلبائی کی طرف جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا۔
شیر شاہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو کلیئر کیا اور ٹریفک بحال کر دی۔
پولیس کے مطابق ٹرک اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔